لندن(مانیٹرنگ ڈیسک )دنیا بھر میں بچوں کے جنسی استحصال کا بڑا اسکینڈل بے نقاب ہوگیا،38ملکوں میں ڈارک ویب سے منسلک 337افرادکو گرفتار کرلیا۔یہ گرفتاریاں برطانیہ، امریکہ ، آئر لینڈ ،جنوبی کوریا،جرمنی ، سپین ، سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات ،چیک ری پبلک اور کینیڈا سے کی گئی ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ ایک ڈارک ویب سائٹ جنوبی کوریا سے چلائی جارہی تھی جن میں بچوں اور کم عمر افراد کو استعمال کیا جارہا تھا ۔ اس ویب سائٹ پر اڑھائی لاکھ خلاف قانون ویڈیوز موجود تھیں ۔