لندن (نیوزایجنسیاں )برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے دوستوں کا خیال ہے کہ بورس جانسن تنخواہ میں کٹوتی کے بعد اپنے بیٹے کیلئے آیا نہیں رکھ سکیں گے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بورس جانسن کی تنخواہ کٹوتی کے بعد ایک لاکھ 50 ہزار پائونڈ سالانہ ہے ، وہ رواں برس کے اوائل میں ایک بچے کے باپ بنے تھے ۔بورس جانسن کے دوستوں کا موقف ہے کہ بورس جانسن کے گھر میں ملازمہ بھی نہیں، صفائی کرنے کیلئے ایک ملازم ہے اور وہ پریشانی کا شکار ہیں کہ اپنے بچے کیلئے آیا کیسے رکھیں؟