لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکراﷲ مجاہدنے کہا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل ہوتے ہیں۔ بچوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنا ہمارے تربیتی نظام کا حصہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بچے کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل ہوتے ہیں۔ ان کی حوصلہ افزائی کے لیے جماعت اسلامی مختلف پروگرامات کا انعقاد کرتی آرہی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔بچے وہ معصوم کلیاں اور کونپلیں ہوتے ہیں جو کسی بھی معاشرے کا حسن ہوتے ہیں۔ قوموں اور ملک کے مستقبل کا انحصار انہی پرہوتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام ہونے والے شہر بھر کے سکولوں کے بچوں میں کشمیر بنے گا پاکستان کے موضوع پر آئن لائن تقریری مقابلے کی تقسیم انعامات تقریب میں اساتذہ اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی لاہور افتخار احمدچوہدری ،ڈپٹی سیکرٹریز جماعت اسلامی لاہورمرزا عبد الرشید،عمر شہباز سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ لاہور عبدالرحمن سدیس،ملک محمد منیر،حامد شاہد اور دیگر موجود اساتذہ اور عہدیداران موجود تھے ۔