کراچی(سٹاف رپورٹر) بیگم نصرت بھٹوکی آٹھویں برسی آج(بدھ)منائی جائے گی۔ ملک بھرمیں دعائیہ تقریبات ہوں گی،بیگم نصرت بھٹو کی تاریخی قربانیوں اور سیاسی جدوجہد پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔دریں اثناچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے اپنی نانی بیگم نصرت بھٹوکوان کی آٹھویں برسی پرشاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مادرِ جمہوریت کی پاکستان کیلئے خدمات وقربانیاں بے مثال ہیں،بیگم نصرت بھٹوایک باوقار،حوصلہ مندودلیرخاتون تھیں،جنہوں نے اپنے عظیم شوہرکاہردکھ سکھ میں ساتھ دیااوران کی شہادت کے بعدفکرِبھٹوکوآگے بڑھایا۔انہوں نے کہاکہ مادرِجمہوریت بیگم نصرت بھٹو کوخراج عقیدت پیش کرنے کااحسن طریقہ یہ ہے کہ ذوالفقاربھٹوکے نظریے اورشہیدبینظیر بھٹوکے فلسفے پرسختی سے کاربندرہیں۔