ٹورنٹو (ویب ڈیسک ) دنیا بھر کے والدین کے لیے اس وقت سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ کسی طرح ان کے بچے ٹیبلٹ اور سمارٹ فون دیکھنے میں وقت کم صرف کریں۔ اب بچوں میں سکرین تکتے رہنے کے زائد وقت کے انتہائی منفی اثرات کے مزید ثبوت سامنے آگئے ہیں۔اینجلیا رسکن یونیورسٹی (اے آر یو) کے ماہرین نے کہا ہے کہ سکرین دیکھنے میں زائد وقت گزارنے والے بچے نظرکی کمزوری، توجہ میں کمی اور موٹاپے کا شکار ہورہے ہیں جبکہ اب ان میں دماغ بھی متاثر ہونے کے اثرات سامنے آئے ہیں۔