نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مینجنگ ڈائریکٹر رویش کمار نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا گودی میڈیا ہے ۔ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا بھارتی میڈیا روز بھارتی جمہوریت کا قتل کرتا ہے اور مودی کی چمچہ گیری میں لگا ہوا ہے ۔بھارتی میڈیا میں مودی پر تنقید کرنے کی ہمت نہیں ، دیکھنے والوں کو چمچہ گیری کی سمجھ نہیں آرہی۔مودی کی چمچہ گیری میں بھارتی میڈیا کی چونی خرچ نہیں ہوتی۔اخبارات بھی بہت سی خبریں نہیں چھاپ رہے جو خبریں نہیں چھپ رہیں وہ اور بھیانک بات ہے ۔میڈیا اسلئے مودی کیخلاف بات نہیں کرتا کہ وہ مودی سے ڈرتے ہیں، دوسرا یہ ہے کہ بھارتی میڈیا کی اتنی اوقات ہی نہیں کہ مودی پر تنقید کرسکے ۔پالیسی صرف یہ ہے کہ مودی، مودی کرتے رہو اور ان کے ایجنڈے کو لے کر آگے چلتے رہو۔ ان کو ایڈ مل رہا ہے اور کاروبار چل رہا ہے ۔ہر ٹی وی پر ایک اینکر پروگرام میں بیٹھ جاتا ہے اور ساتھ دو بلی کے بچے بٹھا لیتا ہے جن کو کوئی کام تو ہوتا نہیں، وہ پروگرام میں جھگڑتے رہتے ہیں اور ایک گھنٹے کا پروگرا م گزر جاتا ہے ۔جب میڈیکل کالجز فیس بڑھاتے ہیں اور میڈیا بولتا نہیں تو عام لوگ سمجھ جاتے ہیں کہ میڈیکل کالجز کن لوگوں کے ہیں اور یہ کون لوگ ہیں جو مودی مودی کررہے ہیں۔