چنا ئی( نیٹ نیوز ) بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنائی میں 11سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں 17افراد کو گر فتار کر لیا گیا ہے ۔لڑکی جسمانی طور پر معذور بتائی جاتی ہے اور ان افراد نے اس لڑکی کو ایک فلیٹ میں رکھ کر کئی روز تک زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ملزموں میں اس فلیٹ کے گارڈز بھی شا مل ہیں ۔ سب سے پہلے لڑکی کو فلیٹ کے 66سالہ لفٹ آپر یٹر نے زیادتی کا نشانہ بنایا ۔