نئی دہلی(نیٹ نیوز)دنیا کے سب سے آلودہ ترین شہر نئی دہلی میں سانس لینا نہایت مشکل ہوگیا تاہم اب اس کا حل تلاش کرلیا گیا ہے ۔بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی سے لڑنے کے لیے حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ عوام کے لیے نئی دہلی میں ایک اور آپشن بھی متعارف کرایا گیا ہے جہاں انہیں 15 منٹ تک کیلئے 80 سے 90 فیصد خالص آکسیجن فراہم کی جائے گی۔آریا ویر کمار اور مارگاریتا کرتسیانا نے نئی دہلی میں عوام کو تازہ ہوا فراہم کے لیے پہلا 'آکسی پیور' بار کھول لیا جہاں صرف 300 روپے میں عوام کو 15 منٹ کے لیے تازہ ہوا فراہم کی جائے گی۔اس بار کو مئی کے مہینے میں کھولا گیا تھا جہاں صارفین کو متعدد خوشبو سے لے کر بغیر خوشبو کے خالص آکسیجن فراہم کی جارہی ہے ۔ان خوشبوؤں میں لیموں کے پتوں، لیونڈر، چیری، یوکلپٹس و دیگر شامل ہیں۔صارفین کو آکسیجن لینے کے لیے استعمال ہونے والی ایک ٹیوب دی جاتی جسے وہ ناک کے پاس رکھتے ہیں اور اس کے ذریعے سانس لینے کا کہا جاتا ہے ۔