کانپور(این این آئی )اترپردیش کے شہر کانپور میں آٹھ پولیس اہلکاروں کے قتل کے مرکزی ملزم اور60سے زائد مقدمات میں مطلوب وکاس دوبے کو مدھیہ پردیش کے علاقے اوجین سے گرفتار کر لیا گیا ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ مدھیہ پردیش پولیس جلد ہی وکاس دوبے کو اترپردیش پولیس کے حوالے کر دے گی۔انہوں نے گرفتار پر پولیس کو مبارکباد دی ہے۔