واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اور بھارت اہم تجارتی معاہدے پر کام کر رہے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ نومبر میں صدارتی انتخابات سے قبل یہ مکمل ہوپائے گا یا نہیں ۔امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے میری لینڈ میں ایئر فورس ون کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم بھارت سے تجارتی معاہدہ حاصل کرسکتے ہیں تاہم میں اس بڑے معاہدے کو بعد کیلئے بچا رہا ہوں ، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتا مگر مجھے مودی بہت پسند ہیں اور انہوں نے بتایا ہے کہ ایئرپورٹ سے تقریب کے مقام تک ہم 70لاکھ لوگوں کو اکٹھا کریں گے ۔