نئی دہلی (نیٹ نیوز ) بھارت میں ڈائنامائیٹ دھماکہ سے 15افراد ہلاک ہوگئے ۔ ریاست کرناٹک میں ریلوے کرشنگ سائٹ پر واقعہ پیش آیا، دھماکہ اتنا خوفناک تھا کہ علاقے میں زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کیے گئے ،ٹرک کا مالک گرفتارکرلیا گیا ہے ،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست کرناٹکا میں ریلوے کرشنگ سائٹ پر ہونے والے ڈائنامائیٹ کے دھماکے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے ، دھماکہ اتنا خوفزدہ تھا کے علاقے میں زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کیے گئے ، ڈائنامائیٹ سے بھری گاڑی میں دھماکہ بھارت کی بڑی ریاستوں میں سے ایک کرناٹک کے علاقے شیو موگا میں ہوا،پولیس کے مطابق دھماکہ ریلوے کرشنگ سائٹ پر کان کنی کے لیے ٹرک میں بارود منتقل کرنے کے دوران دھماکہ ہوا، ٹرک کے مالک کو تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم ابتدائی طور پر دھماکہ ٹرک میں بارودی مواد میں ہوسکتا ہے کیوں اس علاقے میں پہاڑوں سے پتھروں کو نکالنے کے لیے دھماکے کیے جاتے ہیں،واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی پونے میں دوا ساز کمپنی میں آتشزدگی سے 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے ، اس کمپنی میں کورونا کی ویکسین بھی بنائی جارہی تھی۔