ناگپور(سپورٹس ڈیسک) بھارت اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل آج ناگپور میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے ، بنگلہ دیش نے بھارت کو پہلے ٹی 20 میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی ،دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔