نئی دہلی ( نیٹ نیوز ،آن لا ئن ) بھارت میں مون سون بارشوں اور سیلاب کے سبب کم از کم 51 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ریاست ہماچل پردیش میں طوفانی بارشوں کے باعث ایک عمارت گرنے کے نتیجے میں 11 فو جیوں سمیت 12 ہلاک جبکہ چھ زخمی ہو گئے جبکہ 17فوجیوں اور 11 شہریوں کو بچا لیا گیا ۔ بارشوں کے سبب 45 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہزارہا افراد بے گھر ہوئے ۔