نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں سوشل میڈیا پر ایک بچے کی اپنے باپ کی لاش کے ساتھ کھڑے روتے ہوئے دل سوز تصویر سامنے آنے کے بعد صارفین نے تیس لاکھ روپے چندہ جمع کر کے اس کے خاندان کو بھیج دیا۔یہ تصویر ٹوئٹر پر 7 ہزار مرتبہ شیئر کی گئی ہے ۔ لاش نئی دہلی کے رہائشی 27 سالہ انیل کی ہے جو گٹر صاف کرنے کا کام کرتا تھا اور اسے گٹر میں اتارنے والی رسی ٹوٹی تو وہ گر کر ہلاک ہو گیا۔