نئی دہلی (نیٹ نیوز،آن لائن) بھارت میں جادو ٹونے کیلئے 2بچے قتل کر دیئے گئے جبکہ تیز میوز ک کی وجہ سے دلہا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا، اتر کھنڈ میں گیند مارنے پر ایک شخص نے 12 سالہ کرکٹر کو گولی ماردی۔مغربی بنگال کے ضلع مالڈا سے تعلق رکھنے والے دو بچے جادو ٹونے کے باعث ہلاک ہوگئے جبکہ دو کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ، جنہیں مبینہ طور پر کالے جادو کے لیے استعمال کیا گیا،مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ چار بچے 8 سالہ محمد فیروز، 7 سالہ کوہنور، 6 سالہ شفیق السلام اور 3 سالہ شبانہ خاتون میدان میں کھیل رہے تھے کہ انہوں نے کچھ زہریلے پھل کھا لیے جس کے باعث ان کی طبیعت بگڑ گئی، لوگ بچوں کی موت پر توہم پرستی کا شکار ہیں اور بچوں کی موت کا ذمہ دار شیطان کو قرار دے رہے ہیں۔