نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں ایک ٹی وی چینل کی خاتون اینکر نے رہائشی عمارت سے کود کر جان دے دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 25 سالہ رادھیکا کوشک نے رہائشی عمارت میں اپنے فلیٹ کی بالکونی سے چھلانگ لگائی اور نیچے گرتے ہی دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق خاتون کی موت حادثہ لگتا ہے تاہم تحقیقات کی جا رہی ہیں۔