لاہور( پ ر ) پاکستان تحریک انصا ف کی ایم پی اے ام البنین نے کہا ہے کہ بھارت خطے کا تھانیدار بننے کی خوش فہمی میں مبتلا ہے ۔ دشمن کی کسی بھی جارحیت کی صورت میں اسے منہ توڑ جواب دے کر اس کی خوش فہمی کو دور کر دیا جائے گا۔ ہماری مسلح افواج اپنے وطن کے چپے چپے کے دفاع کیلئے چوکس ہیں۔ جنگی جنو ن میں مبتلابھارت کو ایسا سبق سکھایا جائے گا کہ اس کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔ موجودہ حکومت نے کشمیر کے معاملے کو جس طرح دنیا میں اجاگر کیا ہے۔