نئی دہلی ( نیٹ نیوز) بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع پونے کے علاقے تعلقہ جنار میں خاتون نے اپنے 18 ماہ کے بچے کو چیتے کے منہ سے بچا نکالا، صبح کے وقت خاتون نے دیکھا کہ چینا اس کے سوئے ہوئے بیٹے کے سر کے قریب پہنچ چکا ہے تو اس نے ہاتھوں سے ہی مزاحمت کی تو چیتے سے بچے کو چھوڑ کر اس پر حملہ کی کوشش کی تاہم خاتون نے شور کیا تو چیتا بھاگ گیا، پونے سے 90 کلومیٹر دور وھولواد گاؤں میں دلیپ اور دیپالی اپنے بچے کیساتھ سور ہے تھے کہ چیتے نے بچے کو کھانے کی کوشش کی، اس دوران 20 سالہ دیپالی جاگ گئی اور چیتا اس کے بیٹے دیانیشور کا سر منہ میں لے چکا تھا، دیپالی نے اس وقت اپنے ہاتھوں سے چیتے کو مارنا شروع کیا تو چیتے نے بچے کو چھوڑ کر اس کا ہاتھ پکڑا تاہم خاتون نے الارم بچایا تو چیتا بھاگ گیا، بچہ زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔