نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارت مکاری سے کشمیر میں زمینی حقائق کوتبدیل کر رہا ہے ۔سلامتی کونسل کوکشمیر میں بھارتی جنگی جرائم کا نوٹس لینا چاہئے ۔ منیر اکرم نے سلامتی کونسل کے ورچوئل مباحثے میں جس کا موضوع تنازعات میں گھرے سویلین کی حفاظت تھا، پاکستان کا موقف پیش کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے ۔ سلامتی کونسل کے موثر اقدامات نہ کرنے کی قیمت کشمیریوں کو ادا کرنا پڑتی ہے ۔ گزشتہ ماہ بھارت نے 33 کشمیریوں کو شہید کیا،ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے رواں سال 989 کشمیری شہید ہوئے ۔ بھارت جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی کر کے کشمیرمیں تسلط قائم کئے ہوئے ہے ۔