نئی دہلی (نیٹ نیوز)ایمنسٹی انٹرنیشنل کو بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کے خلاف آواز اٹھانا مہنگا پڑ گیا ، سی بی آئی نے ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا گروپ کے دہلی اور بنگلور میں واقع دفاتر پر چھاپے مارے ۔سی بی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ ایجنسی نے غیر ملکی امداد حاصل کرنے سے متعلق قانون (ایف سی آر اے ) کی خلاف ورزی کے معاملے میں یہ چھاپے مارے ہیں۔سی بی آئی نے گزشتہ پانچ نومبر کو اس سلسلے میں مرکزی وزارت داخلہ کی شکایت پر ایک ایف آئی آر درج کی تھی جبکہ ایمنسٹی انڈیا کے حکام نے بتایا کہ بھارت میں اقلیتوں کیخلاف آواز اٹھانے پر مود ی سرکار ہمیں سزا دے رہی ہے ۔پچھلے 4برس سے ہراسگی کا سلسلہ جاری ہے ،ہم انڈیا اور بین الاقوامی قوانین ہی کے تحت کام کر رہے ہیں ، حکام نے ہم سے ستاویزات مانگی جو ہم نے دیدی ۔