ملتان ( خبرنگار)وزارت مذہبی امور نے بھارت میں اولیاء کرام کے سالانہ عرس کی تقریبات میں شرکت کے لئے پاکستانی زائرین سے درخواستیں طلب کر لیں، شیڈول کے مطابق حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء کے سالانہ عرس کی تقریبات 20 دسمبر سے دہلی، حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے عرس کی تقریبات 7 مارچ سے اجمیر شریف جبکہ حضرت امیر خسروؒ کے عرس کی تقریبات 20 جون سے دہلی میں شروع ہوں گے ۔ واضح رہے کہ بھارت میں اولیاء کرام کے عرس تقریبات میں پاکستان سے ہر سال سینکڑوں ز ائرین شرکت کرتے ہیں۔