بھارت(نیٹ نیوز)انڈیا میں سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر صبح صبح نبی رحمت اور سب کے محمدﷺ کے ٹرینڈ کسی کے لیے بھی باعث حیرت ہو سکتے ہیں۔بی بی سی کے مطابق سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کا بھی اپنا ٹرینڈ ہوتا ہے ۔ یہ دونوں ٹرینڈ اور اس کے متعلق ٹویٹس دیکھ کر پہلا خیال یہ آیا کہ آج کوئی اہم اسلامی تاریخ تو نہیں یا پھر کہیں کوئی بڑا واقعہ تو نہیں ہوا۔اسی جستجو میں پتا چلا کہ یہ ٹرینڈ دراصل مسلمانوں اور پیغمبر اسلام کے خلاف چلائے جانے والے کئی ہیش ٹیگز کے جواب میں ہیں۔اس گفتگو میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس کے متعلق ابھی تک ٹویٹس کی جا رہی ہیں جس میں پیغمبرِ اسلام کے اخلاق اور غیر مسلم مشاہیر کے اُن کے بارے میں قول بھی شیئر کیے جا رہے ہیں۔