اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،وقائع نگار،آن لائن )بھارت میں11 پاکستانی ہندو شہریوں کی ہلاکت کیخلاف اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے ملک بھر سے ہندو کمیونٹی کی طرف سے آج(جمعہ کو) دھرنا د یا جا ئیگا جبکہ سندھ سے چلنے والے مارچ کے قافلے موٹر وے سے ہوتے ہوئے اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہیں، کئی قافلے راو لپنڈی پہنچ چکے ہیں ،یہ قافلے کشمیر ہائی وے کے راستے اسلام آباد میں داخل ہو نگے ۔ ۔ قا فلوں نے گزشتہ رات ڈپلومیٹک انکلیو شاہراہ دستور کے سامنے پڑائو ڈالا جبکہ آج بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے دھرنا د یاجائے گا ۔ قبل ازیں دن کو اسلام آباد میں احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین کاکہنا تھا کہ بھارتی حکومت راجستھان میں قتل ہونے والے پاکستانی ہندوؤں کے قتل کی تحقیقات کرے اور اصل مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائے ۔ رہنما ہندو کونسل بھگوان داس کا کہنا ہے کہ بھارتی ظلم دنیا کے سامنے لا ئینگے ، پاکستان میں ہندوؤں سمیت تمام اقلیتیں محفوظ ہیں۔