اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ بھارت میں آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہوتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا، دس بارہ ممالک کو بھارت میں کھیلنے کے لئے آمادہ نہیں کیا جا سکتا، آئی سی سی کو جلد از جلد ٹی ٹونٹی ورلڈ متحدہ عرب امارات منتقل کر دینا چاہیے ۔عاقب جاوید نے کہا کہ بھارتی بورڈ اپنی لیگ مکمل نہیں کرا سکا، تمام ممالک اپنے کھلاڑیوں اور شہریوں کو بھارت سے نکلنے کا کہہ رہے ہیں،عقل مندی یہی ہے کہ آئی سی سی یو اے ای میں ورلڈ کپ کو منتقل کرے ۔سابق فاسٹ بائولر نے کہا کہ یو اے ای کے پاس اچھا سٹرکچر ہے ، ٹی ٹین لیگ کے لیے مثالی انتظامات تھے۔