نئی دہلی (اے پی پی) بھارت کی ریاست اوڈیشہ (سابق اڑیسہ) میں نچلی ذات کا ہندو ہونے کی وجہ سے بیٹے کو ماں کی آخری رسومات تن تنہا ادا کرنا پڑیں ،کوئی مدد کو نہ آیا۔ بھوبنسیور کے نزدیککرپابہل گائوں کے رہنے والے ایک لڑکے سروج کی ماں چل بسی ۔ نچلی ذات کی وجہ سے پورے گائوں میں سے اس کی مدد کرنے کوئی نہیں آیا ۔مایوس ہو کر سروج نے اپنی سائیکل پر کفن میں لپٹی ماں کا جنازہ رکھا اور چار سے پانچ کلومیٹر تک پیدل چلنے کے بع گائوں کے پاس ایک جنگل میں چتا جلا ئی ۔