اندور( سپورٹس ڈیسک) بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو اننگز اور 130 رنز سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، ٹیسٹ کے تیسرے روز بنگلہ دیشی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 213 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، مشفق الرحیم 64 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ، محمد شامی نے 4 اور ایشون نے 3 وکٹیں حاصل کیں، میانک اگروال کو شاندار ڈبل سنچری بنانے پر میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا، بھارت کی یہ چیمپئن شپ میں مسلسل چھٹی فتح ہے ۔ میچ کے آخری روز ایک شائق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے پائوں چھونے کیلئے گرائونڈ میں داخل ہوا جس کو سیکورٹی اہلکار وں نے پکڑ لیا۔ بھارت نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا