ورجینیا(این این آئی)امریکہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹراسد مجید خان نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنا دیا ہے ۔ مقبوضہ وادی کی صورتحال کے باعث خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے ۔اسد مجید خان نے ورجینیا کامن ویلتھ یونیورسٹی رچمنڈ سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ اور اساتذہ کو مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال سے آگاہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگے تیسرا مہینہ ہونے کو ہے ۔ مقبوضہ وادی میں کرفیو کے باعث انسانی المیہ جنم لے چکا ہے ۔