اڑیسہ(ویب ڈیسک)بھارت کی مشرقی ریاست اڑیسہ میں ایک خوشگوار منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب مقامی شہریوں نے دہین کینال فاریسٹ رینج میں لگ بھگ پچاس ہاتھیوں کے ایک قافلے کو مرکزی شاہراہ کی این ایچ 55 کراس کرتے ہوئے دیکھا۔ہاتھیوں کے اس ریوڑ میں چھوٹے بچے اور بڑے ہاتھی دونوں شامل تھے، ہاتھیوں کی ان سرگرمیوں کی وجہ سے ہائی وے پر گاڑیوں کی آمدو رفت کئی گھنٹوں تک رکی رہی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ ہاتھی اکثر ہائی وے پر این ایچ 55 کو پار کرتے ہیں اور محکمہ جنگلات کے حکام انھیں اس میں مدد فراہم کرتے ہیں۔