ناگا لینڈ( نیٹ نیوز) بھارت کی شمال مشرقی ریاست ناگا لینڈ نے کتے کے گوشت کے کاروبار پر پابندی عائد کر دی ہے ، اس اقدام پر جانوروں کے حقوق پر کام کرنے والی تنظیموں نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ تاہم کچھ سول سوسائٹی گروپس نے اس پابندی پر کڑی تنقید بھی کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ریاست میں خورد و نوش کے رسم و رواج پر ایک حملہ ہے ۔ اگرچہ کتے کو کھانے میں بڑے پیمانے پر استعمال نہیں کیا جاتا ۔