لاہور( این این آئی)اداکار وینا ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے جس طرح کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے یہ تاریخ کا بد ترین ظلم ہے ، حیرت اور دکھ کی بات ہے انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں کئی ماہ گزرنے کے باوجود اس پر آنکھیں بندکئے ہوئے ہیں جو قابل مذمت ہے ، ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا مغربی دنیا سے تعلق رکھنے والے لوگ اورتنظیمیں جانوروں کے حقوق کی بھی بات کرتے ہیں اور اس کے لئے مہمات چلاتے ہیں لیکن مقبوضہ وادی میں بھارت نے نہتے کشمیریوں کو کئی ماہ سے گھروں میں قید کر رکھا ہے لیکن کوئی آواز اتھانے والا نہیں ، حکومت کو اس سلسلہ میں اپنی سفارتی کوششوں میں مزید تیز ی لانی چاہیے تاکہ مقبوضہ وادی میں معمولات زندگی بحال ہو سکے ں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کسی بھول میں مت رہے اسے اس ظلم کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی ۔