ممبئی( اے ایف پی)بھارت نے متعدد دفعہ ملتوی کرنے کے بعد امریکہ سے انتیس اشیا کی درآمد پر ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے گزشتہ جون کو متعدد امریکی آئٹمز بشمول بادام ، سیب وغیرہ پر ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا جو واشنگٹن کی طرف سے نئی دہلی کو بھاری سٹیل اور ایلومینیم ٹیرف سے استثنی نہ دینے کے باعث کیا گیا۔تاہم اسے متعدد بار ملتوی کیا گیا کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان اس سلسلے میں بات چیت جاری تھی ۔تاہم ٹرمپ کے گزشتہ ماہ نئی دہلی کو ترجیحی تجارتی سٹیٹس سے نکالنے کے بعد بھارت کو مجبورا یہ فیصلہ کرنا پڑا ہے ۔ اکنامک ٹائمز نے سرکاری اہلکار کا حوالے دیتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ اب جوابا ٹیرف عائد کرنے میں مزید تاخیر نہیں کی جائے گی اور نئے ٹیکس آج سے لاگو ہوجائیں گے ۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ جلد باقاعدہ اعلان کرے گی اگرچہ اس حوالے سے امریکہ کو پہلے ہی مطلع کردیا گیا ہے ۔