نئی دہلی ( نیٹ نیوز)بھارتی پولیس کے مسلمان کانسٹیبل نے نوکری بچانے کیلئے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے جس کے بعد اسے نوکری پر بحال کردیا گیا۔اترپردیش کے شہر باغپت میں ایس ایس پی نے مسلمان پولیس کانسٹیبل انصار علی کو داڑھی رکھنے کے جرم میں ملازمت سے معطل کردیاتھا۔ کانسٹیبل کو تین بار تنبیہ کی گئی تھی کہ وہ اپنی داڑھی کو منڈوا دیں یا اس کیلئے حکام سے باقاعدہ طور پر اجازت لیں۔ انہوں نے 29 نومبر 2019 میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) میرٹھ کو ایک خط لکھا تھا اور آئی جی سے داڑھی رکھنے کی اجازت مانگی تھی۔