نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری ہے جبکہ ٹریکٹر مارچ کی تیاریاں بھی جاری ہیں جس پر پولیس کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔نام نہاد بھارتی یوم جمہوریہ پر ہریانہ، راجستھان اور پنجاب سمیت متعدد ریاستوں سے کاشتکارنئی دہلی آئیں گے ، مودی سرکار نے بڑے پیمانے پر مظاہروں کے خطرے کے باعث ہریانہ پولیس کی چھٹیاں منسوخ کر دیں، 26 جنوری کو دہلی کی طرف ٹریکٹر مارچ کی تیاریاں بھی آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔ کسانوں کے احتجاج نے مودی سرکار کے ہوش اڑا دیئے ، خوف کا شکار حکومت نے ہریانہ پولیس کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔ دہلی جانے کے لیے ہریانہ، راجستھان اور پنجاب سمیت متعدد ریاستوں سے کاشتکاروں نے تیاریاں مکمل کرلیں۔ کسانوں نے 26 جنوری کو بھارت کے نام نہاد یوم ِجمہوریہ پر ٹریکٹر مارچ کا اعلان کر رکھا ہے ۔ کسان رہنمائوں کا کہنا ہے کہ متنازعہ قوانین کو کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کو ٹف ٹائم دینے کے پوری تیاریاں کر لی گئی ہیں، تحریک کے جھنڈوں کی بھی بڑے پیمانے پر تیاری جاری ہے ۔بھارتی کسان 26 نومبر سے مسلسل متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہروں کے دوران اب تک 70 سے زائد کسان اپنی جانیں دے چکے ہیں۔