کھٹمنڈو(سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے بھارت کو ساتھ ایشین گیمز کے سکواش ایونٹ کے مینز فائنل میں شکست د ے کر ایک اور گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا ہے ۔کھٹمنڈو میں جاری گیمز میں پاکستانی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کے خلاف 1کے مقابلے میں2سیٹس سے کامیابی حاصل کرکے گولڈ میڈلز کی تعداد 32تک پہنچادی۔ گیمز کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کے مجموعی تمغوں کی تعداد 124 ہو گئی، ان میں 32 گولڈ، 37 چاندی اور55 کانسی کے میڈلز شامل ہیں، پیر کو 2 طلائی تمغے جوڈو ،حامد علی نے 100 کلوگرام سے زائد ویٹ کیٹگری میں پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیتا جب کہ شاہ حسین شاہ نے 100 کلوگرام مائنس کیٹگری میں سونے کا تمغہ جیت کر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔اسی طرح پاکستانی کھلاڑی 4 سلور میڈلز بھی جیتنے میں کامیاب رہے ۔ یہ میڈل پاکستان نے جوڈو، سوئمنگ اور باکسنگ میں حاصل کئے ۔جوڈو میں پاکستان کے حصہ میں 2سلور میڈلز آئے ، قیصر خان نے 90 کلوگرام ویٹ کیٹگری جب کہ کرامت بٹ نے 81 کلوگرام میں جیتے ، سوئمنگ میں بسمعہ خان نے 200 میٹر انفرادی میڈلے میںسلور میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔ باکسنگ کے 91 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں ثناء اﷲ نے پاکستان کے لئے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔