دہلی(ویب ڈیسک)بھارت میں کورونا وائرس کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے واقعات کو روکنے کے لیے دہلی پولیس نے انوکھی حکمت عملی اپنائی ہے ۔دہلی پولیس نے اپنے آپ کو کورونا وائرس زومبی میں تبدیل کردیا ہے اور اس ضمن میں انہوں نے وائرس سے بچنے والا حفاظتی لباس زیب تن کرنے کے ساتھ ساتھ سر پر کورونا وائرس جیسا ہیلمٹ بھی پہن رکھا ہے ۔دہلی پولیس کے مطابق یہ حکمت عملی سماجی دوری اختیار کرنے کو فروغ دینے اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو روکنے کے لیے کی گئی ہے ۔