واشنگٹن( ندیم منظور سلہری سے ) بھارت نے بھی مستقبل کی صف بندی کرتے ہوئے روس اور چین کے کیمپ میں جانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے یہی وجہ ہے کہ جو بائیڈن انتظامیہ مودی حکومت کے اٹھائے گے حالیہ اقدامات پر گہری تشویش کا اظہار کر رہی ہے ۔نئی دہلی نے روس کیخلاف امریکی پابندیاں نظرانداز کردیں،دونوں ممالک آئندہ ہفتے مقامی کرنسی میں تجارت شروع کردینگے ، جو بائیڈن انتظامیہ نے اقدام پرگہری تشویش کا اظہارکیا ہے ۔سعودی عرب بھی چین سے تیل کی ادائیگی مقامی کرنسی میں وصول کرنے پر غورکر رہا ہے ،ایشیائی ممالک 380 بلین ڈالرکی مقامی کرنسی میں تجارت کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، فیصلے پر عملدارآمد سے ڈالر زوال پذیر ہوگا۔