بیجنگ (آن لا ئن )چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے چین اور بھارت کے درمیان سرحد پر کشیدگی میں کمی آئی ہے ، فریقین میں بات چیت کا نیا سلسلہ بھی شروع ہوگا، اپنے ایک بیان میں چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا چین اور بھارت میں کمانڈر سطح کے مذاکرات کا نیا دور ہوگا جس میں حالیہ کشیدگی کے خاتمے سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، فریقین کے درمیان سرحدی مسائل، مشاورت اور کوآ رڈی نیشن پربات ہوگی۔