نئی دہلی (اے ایف پی)بھارتی لوک سبھا میں بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کو مزید اختیارات دینے کا بل منظور کرلیا گیا۔امیت شاہ نے کہا ہے کہ قانون دہشتگری کے خاتمہ کیلئے استعمال کیا جائے گیا اس میں کسی طبقہ کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا ،ایکٹ میں ترامیم کے تحت ایجنسی بھارت کے اندر اور بھارتی مفاد کیخلاف کام کرنیوالے افراد سمیت سائبر کرائم اور انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کیخلاف بھی کارروائی کرسکے گی،حکومت نے اپوزیشن کی جانب سے اختیارات کے ناجائزاستعمال کے حوالے سے اعتراضات کو مسترد کردیا ہے۔