نئی دہلی ( نیٹ نیوز) بھارت نے سکھوں کی امریکہ میں قائم تنظیم ’’سکھ فار جسٹس ‘‘ سے تعلق رکھنے والی 40 ویب سائٹس کو بلاک کردیا، بھارتی وزارت داخلہ نے بتایا کہ حکومت نے علیحدگی پسند سرگرمیوں پر سکھ فار جسٹس گروپ سے تعلق رکھنے والی ویب سائٹس کو بند کیا ، وزارت کے ترجمان نے بتایا ایم ایچ اے کی سفارشات پر آئی ٹی ایکٹ 2000 کی شق 69 اے کے تحت وزارت آئی ٹی نے ان ویب سائٹس کو بند کیا گیا۔ گزشتہ برس وزارت داخلہ نے سکھ فار جسٹس پر اس کی مبینہ قوم مخالف سرگرمیوں کی وجہ پابندی لگائی تھی، تنظیم نے علیحدگی کے ایجنڈے کے تحت اس سال ’’ سکھ ریفرنڈم 2020 ‘‘ کے اقدامات کئے ہیں۔ ترجمان نے کہا یہ تنظیم کھل کر بھارتی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیخلاف خالصتان تحریک کیلئے کام کرتی ہے ۔