نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں چار پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے والے ایک مسلمان کی مدد نہ کرنے پر معطل کر دیا گیا ۔ تشدد کا نشانہ بنایا جانے والا شہری بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست منی پور کے شہر امپھل میں یہ واقعہ تین دن پہلے پیش آیا۔