مکرمی! چند روز قبل ایک کشمیری معصوم بچے کی تصویر دیکھی۔ بچہ اپنے نانا کی لاش پر اکیلا بیٹھا رو رہا تھا۔ اسکے نانا پر بدمعاش بھارتی فوج نے دہشت گرد کا الزام لگا کر قتل کر دیا۔ کوئی 6 ماہ یا اس سے قبل یورپی ساحل پر ایک بچے کی لاش ریت پر پڑی دکھائی گئی۔ یہ تصویر مغربی اور یورپی میڈیا نے یورپی دنیا میں چھاپی گئی۔ یہ تصویر دیکھ کر ان ممالک نے طوفان مچا دیا۔ چونکہ یہ بچہ یورپی ممالک سے تعلق رکھتا تھا‘ اس لئے اسکی نعش پر پورا عالمی میڈیا چیخ اٹھا جبکہ بھارتی مظالم پر عالمی میڈیا بالکل خاموش ہے۔ نوجوانوں کا قتل اور اغوا کرنا معمول بن چکا ہے۔ اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل ، یورپی یونین ‘ او آئی سی (Oh I See)کا روپ دھار چکی ہے۔ ہیومن رائٹس کمشن اور ایسی ہی بہت سی تنظیمیں موجود ہیں ‘ لگتا ہے کہ ابھی انکی غفلت کی نیندپوری ہوئی۔کشمیری عوام ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں۔ خدارا کشمیریوں کی طر خاص توجہ دی جائے اور عالمی طاقتوں پر دبائو ڈال کر انہیں آزادکرایا جائے۔ (عبدالواسع‘ لاہور)