مکرمی!کشمیر کے لئے انسانی حقوق کی تنظیمیں اور خود بھارت کے با ضمیر حلقے آواز اٹھا چکے ہیں ۔ لیکن عملی طور پر کوئی پرسان حال نہیں ۔ نہ ہی بھارت پر دبائو ڈالا گیا ہے نہ اقوام عالم کو اقلیتوں پر بھارتی حکومت کاظلم بھی نظر نہیں آرہا۔ پاکستان نے کرتار پور راہدری کھول دی لیکن اسی روز بھارت میں بابری مسجد مسلمانوں سے چھین لی گئی۔ بھارت پاکستان کا پانی بند کرنے کی کھلی دھمکی دے رہا ہے لیکن دنیا میں کوئی دہشت گرد فاشسٹ ملک اور نریندر مودی کے خلاف بولنے کو تیار نہیں کہ سب کی تجارت بھارت کے ساتھ ہے جس میں اسلامی ممالک بھی سر فہرست ہیں ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ بھارت کو انٹرنیشنل قانون کے تحت قانون کے دائرے میں لایا جائے اور اسکی سرحدوں پر اقوام متحدہ کی فوجیں لگا کر اسکے عزائم خاک میں ملائے جائیں۔ کشمیر سے کرفیو ہٹایا جائے۔ انکا حق خود ارادیت دیا جائے ۔ (مسکان تہفیم)