نیویارک(نیٹ نیوز) امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ اُس نے بھارتی خلائی مشن چندریان دوئم کے چاند کی سطح پر تباہ ہونے والی بھارتی لینڈر وکرم کا ملبہ ڈھونڈ لیا ہے ۔ستمبر کے اوائل میں چاند کی سطح پر اترنے کی کوشش کے دوران "وکرم لینڈر" اترنے سے قبل ہی کریش کر گیا تھا۔ بھارت کے خلائی ادارے اِسرو کی تاریخ میں چندریان دوئم اب تک کا سب سے بڑا خلائی مشن تھا۔ناسا کا کہنا ہے کہ چاند کی گردش کرنے والے اس کے سیارے "لونر ریکانیسنز" (ایل آر او) میں نصب کیمروں سے دریافت تصاویر سے واضح ہوتا ہے کہ چاند کی سطح پر وکرم لینڈر کی باقیات کو تلاش کر لیا گیا ہے ۔ ناسا نے کئی کلو میٹر پر پھیلے ملبے کی تصاویر کو بھی پوسٹ کیا ۔