اسلام آباد (این این آئی)بھارتی سرکار نے گورودوارہ کرتار پور پر یاتریوں کیلئے فارم جاری کر دیا،فارم میں گورودوارے کا نام غلط درج کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گورو دوارہ دربار صاحبکو گورودوارہ کرتار پور صاحب لکھا گیا ہے ،بھارتی سرکار کی طرف سے نام غلط لکھنے پر سکھوں میں بے چینی کی لہردوڑ گئی ،فارم میں تین شقوں پر حلف نامہ طلب کیا گیا ہے ، حلف نامے میں بھارت مخالف سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے کی شرائط عائد کی گئی ہیں، فارم میں یاتری کا نام، پتہ ،پیشہ پاکستان میں رشتہ داری وغیرہ کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں،بھارتی یاتریوں کو پاسپورٹ ساتھ رکھنا ہو گا۔