لاہور(وقائع نگار)گور نر پنجاب چودھری سرور نے کشمیرایشوز پر بھارتی سپر یم کورٹ کے فیصلے کوپاکستانی موقف پر تصد یق مہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہٹلر نر یندر مودی ہر فورم پر بے نقاب ہوکر شکست کھا رہا ہے ۔کشمیر یوں کی آواز پوری دنیا میں پہنچ رہی ہے امر یکی اراکین کانگر یس بھی کشمیر کے ایشوز پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ 43روز کے کر فیو کے باوجود لاکھوں بھارتی فوجی کشمیر یوں کے جذبہ کو کم نہیں کر سکے عالمی میڈیا بھی بھارت کے جھوٹوں کا پول کھول رہا ہے ۔گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے 22کروڑ عوام آج بھی اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں اور انشاء وہ وقت اب زیادہ دور نہیں جب پر امن تحر یک آزادی کامیاب ہوگی اور کشمیر یوں کو آزادی کا سور ج نصیب ہوگا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان پہلے دن سے ہی کشمیر میں کر فیو سمیت بھارت کے تمام اقدامات کو غیر آئینی قرار دے رہا ہے اور اب بھارت کے اپنے سپر یم کورٹ نے بھی اس بات کی تصد یق کر دی ہے ۔