فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں 5شہید بچوں کے والدین نے 92نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے عدالتی فیصلے سے دکھ ہوا۔رانا شوکت نے کہا کہ بھارت کے عدالتی فیصلے نے ہمارے زخم تازہ کردئیے ،امید نہیں تھی کہ ذمہ دار تمام لوگوں کو بری کر دیا جائے گا،میرے بچوں کے زندہ جلنے کا منظر آج بھی آنکھوں میں ہے ۔اہلیہ رانا شوکت نے کہا بھارت میں گائے ذبح کرنے پر سزا ہے ،انسانوں کو زندہ جلانے پر بری کردیا گیا،جن بچوں کو تیار کرکے سکول بھیجتی تھی، ان کی لاشیں ہاتھوں سے اٹھائیں۔13سالہ اقصیٰ نے کہا میرے سب بہن بھائی شہید ہوگئے ، مجھے آج بھی بہت یاد آتے ہیں۔