لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کیخلاف درخواست پر فلم امپورٹرز کو جواب داخل کرنے کیلیے آخری موقع دے دیا اور خبردار کیا کہ اگر آئندہ سماعت پر جواب داخل نہ کیا گیا تو حکم امتناعی جاری کر دیا جائے گا۔درخواست گزار سہیل احمد کے وکیل عامر سعد راں نے کہا کہ غیر قانونی انڈین فلموں کو پاکستانی سینما گھروں میں دکھایا جا رہا ہے جس سے فلم انڈسٹری بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔