کراچی(سپورٹس ڈیسک) ممتاز آل راونڈ شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ سری لنکن کھلاڑیوں پر آئی پی ایل کی جانب سے بڑا دبائوہے ۔قومی ٹیم کے سابق کپتان کراچی میں کینسر میں مبتلا اپنے پرستار بچے سے ملنے ان کے گھر گئے جہاں انہوں نے 13 سالہ سید حسن کی مزاج پرسی کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔انہوں نے کہا کہ مصباح محنتی ہے 24 گھنٹے کام کرتا ہے ، ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بننا بڑا چیلنج ہے ۔ہم نے سری لنکا کو ہمشہ سپورٹ کیا ان کو لازمی آنا چاہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں بہت کھیلا سب نے مجھے عزت دی ۔ ہر کوئی مودی نہیں اچھے لوگ بھی ہیں۔