اوٹاوا/نئی دہلی (نیٹ نیوز ) کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارت میں ہونے والے احتجاج کے دوران کسانوں کا ساتھدینے کا اعلان کر دیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جسٹن ٹروڈو پہلے ایسے غیر ملکی رہنما ہیں، جنہوں نے بھارت میں جاری کسانوں کی تحریک کے ساتھ اپنی ہمدردی اور تعاون کا باضابطہ اعلان کیا ہے ،جسٹن ٹروڈو نے ویڈیو پیغام میں کسانوں کی تحریک کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ صورت حال بہت تشویش ناک ہے ۔ کینیڈا پرامن احتجاج کرنے کے حق کے دفاع میں کھڑا ہے ۔ ہم بات چیت پر یقین رکھتے ہیں جبکہ دوسری طرف بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ سریواستوا نے جسٹن ٹروڈو کے اس بیان کوغیرضروری اور دوسرے ملک کے گھریلو معاملات میں مداخلت قرار دیا ۔