لاہور (شوبز ڈیسک) بھارت کے معروف گلوکار گرو رندھاوا نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کردی۔ایک انٹریو میں گلوکار گرو رندھاوا نے کہا کہ لاہور کبھی نہیں گیا بلایا گیا تو ضرور جائوں گا جبکہ خود اپنی ٹیم کے ساتھ ملکر پاکستان کا دورہ کرنے کا سوچ رہا ہوں،اسلام آباد، کراچی اور راولپنڈی ضرور جائوں گا، موسیقی کے ذریعے ہم دونوں ممالک کے عوام کو قریب لاسکتے ہیں۔